1496179 093857 updates

22875 191084722875

شاہد آفریدی — فائل فوٹو
شاہد آفریدی — فائل فوٹو

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کھیل اور لیجنڈز شائقین کو متحد کرتے ہیں۔

شاہد آفریدی کی موجودگی کے سبب ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) 2025ء کے پہلے مرحلے میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کرنے والے انڈین لیجنڈز کی ٹیم نے اب سیمی فائنل میں بھی گرین شرٹس کا سامنا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

اس حوالے سے ڈبلیو سی ایل انتظامیہ کی تصدیق بھی سامنے آگئی ہے جس کے مطابق پاکستان نے فائنلز کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

بھارت کے سیمی فائنل سے دستبرداری کے بعد بوم بوم آفریدی نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے بھارتی شائقین کے ہمراہ مختصر ویڈیو شیئر کی ہے۔

انسٹااسٹوری میں شیئر کی گئی ویڈیو میں شاہد آفریدی بھارتی شائقینِ کرکٹ کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آ رہے ہیں۔

لیجنڈز لیگ: بھارت کے سیمی فائنل کھیلنے سے انکار پر شاہد آفریدی کا ردعمل آگیا

انسٹااسٹوری میں شیئر کی گئی ویڈیو میں شاہد آفریدی بھارتی شائقینِ کرکٹ سے ہاتھ ملاتے، ان کے ساتھ تصاویر بنواتے اور انہیں آٹوگراف دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے انسٹااسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ سیاست سے بڑھ کر جوش و ولولہ، شائقین مختلف رنگوں کی جرسیاں پہن سکتے ہیں لیکن کھیل اور لیجنڈز انہیں متحد کرتے ہیں۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *