1496237 123724 updates

22875 191084722875

تصاویر بشکریہ جیو نیوز
تصاویر بشکریہ جیو نیوز

فٹبال کے شوق نے 23 سالہ نازیہ بتول کو چکوال کے گاؤں سدوال سے لاہور شفٹ ہونے پر مجبور کردیا۔

اے ایف ایل پاکستان اور ماس ریسلنگ کے انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی نازیہ بتول فٹبال میں کیریئر بنانا چاہتی ہیں۔

نازیہ بتول فٹبال میں کیریئر بنانے کے لیے لاہور میں بھرپور طریقے سے ٹریننگ کر رہی ہیں۔ وہ متعدد مقابلوں میں حصہ بھی لے چکی ہیں۔

متعدد مقابلوں میں حصہ لینے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر نازیہ بتول کا کہنا ہے کہ انہیں کبھی کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور آنا میرے لیے آسان نہیں تھا لیکن میری مجبوری تھی کیونکہ چکوال میں گراؤنڈ تو تھا لیکن کوچ اور سہولیات نہیں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ بین الاقوامی سطح پاکستان کی نمائندگی کروں، دن میں دیگر کام بھی کرتی ہوں، میرا جو شوق ہے وہ میں کروں گی چاہے مجھے لوگوں کی باتیں سننا پڑیں۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *