1495954 085304 updates

22875 191084722875

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا

ورلڈ ایتھلیٹکس نے خواتین ایتھلیٹس کے لیے لازمی جینڈر ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

عالمی رینکنگ مقابلوں میں ویمن کیٹیگری میں شرکت کی خواہشمند کو جینڈر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ کھلاڑی کی جنس کی تصدیق کیلئے “ایس آر وائی” ٹیسٹ پلیئر کو زندگی میں ایکبار ہی کرانا ہوگا۔ 

ورلڈ ایتھلیٹکس کے مطابق جن ایتھلیٹس کے ٹیسٹ نتائج منفی ہوں گے وہی خواتین کیٹیگری میں شرکت کی اہل ہوں گی، 25 ستمبر سے ہونیوالی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ سے یہ قانون نافذ العمل ہوگا۔

ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہشمند یکم ستمبر تک ٹیسٹ کے نتائج جمع کرانے کی پابند ہوں گی۔ ورلڈ ایتھلیٹکس کے مطابق ایتھلیٹکس کے جینڈر ٹیسٹ کی ذمہ داری متعلقہ فیڈریشن کی ہوگی۔ 

ورلڈ ایتھلیٹکس، عالمی چیمپئن شپ سے قبل ٹیسٹ کیلئے فی کھلاڑی 100 ڈالر ادا کرے گا۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *