1494363 111252 updates

22875 191084722875

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ورلڈ یونیورسٹی گیمز 2025ء کے سلسلے میں جرمنی گئے ہوئے پاکستانی دستے میں شامل 2 ایتھلیٹس غائب ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ایتھلیٹس نے مقابلوں میں شرکت کی، تاہم 24 جولائی کے بعد ایتھلیٹس یونیورسٹی گیمز سے غائب ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایتھلیٹس نے ڈنر میں شرکت کی، صبح ناشتے کے وقت غائب ہونے کی اطلاع سامنے آئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایتھلیٹس کے پاسپورٹ منیجر کے پاس ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی دستےکی واپسی 27 جولائی کو ہو گی۔

پاکستان یونیورسٹی گیمز کے دستے کے سربراہ جاوید میمن کا کہنا ہے کہ جلد ساری صورتِ حال اور حقیقت سےآگاہ کریں گے۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *