1493998 084100 updates

22875 191084722875

—تصویر بشکریہ پی سی بی ایکس اکاؤنٹ
—تصویر بشکریہ پی سی بی ایکس اکاؤنٹ

بنگلا دیش کے شہر میر پور کے شیرِ بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 74 رنز سے ہرا دیا۔

اس سے قبل بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلا دیش کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا تھا۔

میچ میں پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے سب سے زیادہ 63 رنز بنائے، حسن نواز نے 33، محمد نواز نے 27 اور صائم ایوب نے 21 رنز بنائے۔

بنگلا دیش کے بالر تسکین احمد نے 3، نسیم احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بنگلادیش کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل

بنگلا دیش میں جاری 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان کے خلاف بنگلادیش کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 8 رنز سے ہرا کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی تھی۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *