1573373 045846 updates

22875 191084722875

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

اسلام آباد کی متعدد شاہراہیں بند ہونے پر شہری پریشان ہوگئے جبکہ پولیس نے ان سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ 

اسلام آباد کی مختلف سڑکوں پر ڈائیورژنز کے معاملے پر اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ زیرو پوائنٹ سے مری کی طرف جانے والی سڑکیں بند ہیں، ایکسپریس وے فیض آباد سے مری جانے والی ٹریفک کو زیرو پوائنٹ بھیجا جا رہا ہے۔ 

شہری کے مطابق زیرو پوائنٹ سے ٹریفک کو واپس فیض آباد کی طرف بھیجاجا رہا ہے۔ اسکے مطابق اسلام آباد میں شکر پڑیاں اور چاند تارا والی روڈ بند ہے اور شہری 3 گھنٹے سے ٹریفک میں پھنسے ہیں۔ 

ادھر دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ غیر ملکی وفود کی آمد ورفت کا سلسلہ جاری ہے۔ 

پولیس ترجمان کے مطابق مختلف اوقات میں کلب روڈ، مری روڈ اور ایکسپریس ہائی وے پر ٹریفک روکی جا رہی ہے۔ 

پولیس ترجمان کے مطابق ریڈ زون کے تمام راستے تاحال بند ہیں، شہری ڈائیورشنز کے دوران قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *