1572485 054517 updates

22875 191084722875

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

کراچی کی عدالت نے ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون کی موت کے کیس میں میڈیکل سینٹر کو 2 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

سینئر سول جج وسطی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں متاثرہ خاندان نے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا، مقدمے میں مدعی اپنے دو کمسن بچوں کے ہمراہ بطور فریق عدالت میں پیش ہوا۔

حکمنامے میں کہا گیا کہ سی سیکشن میں آئی سی یو سہولت نہ ہونا سنگین غفلت ہے، ڈاکٹروں نے معیاری طبی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ خاتون کو زچگی کے لیے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، بروقت خون اور مناسب طبی سہولتیں فراہم نہیں کی گئیں، مریضہ کو تشویشناک حالت میں دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دم توڑ گئی، اسپتال میں ایمرجنسی اور وینٹی لیٹر سہولتیں موجود نہیں تھیں۔

متعلقہ گائناکالوجسٹ آپریشن کے بعد فوری طور پر اسپتال چھوڑ گئی، کئی گھنٹوں بعد ڈاکٹر کی واپسی تک مریضہ کی حالت مزید بگڑ چکی تھی۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *