1571506 051015 updates

22875 191084722875

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر اضافہ ہوا ہے۔

وزارت تجارت کے ذرائع نے کہا ہے کہ فروری کے مقابلے میں مارچ 2026ء میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 1 اعشاریہ 50 فیصد کا اضافہ ہوا تاہم سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 6 اعشاریہ 25 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات میں صفر اعشاریہ 15 فیصد کی معمولی کمی ہوئی ہے۔

وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات مارچ میں 1 ارب 35 کروڑ  ڈالرز رہیں جبکہ فروری 2026ء میں 1 ارب 33 کروڑ ڈالرز تھیں۔

ذرائع کے مطابق مارچ 2025ء میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 1 ارب 44 کروڑ ڈالرز تھا جبکہ جولائی 2025ء تا مارچ 2026ء میں ٹیکسٹائل برآمدات 13ارب61 کروڑ ڈالرز رہیں۔

وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق گزشتہ سال اسی مدت میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات 13 ارب 63 کروڑ ڈالرز تھیں۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *