1571238 114836 updates

22875 191084722875

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ماہرین صحت کے مطابق نمک (سوڈیم) کا زیادہ استعمال جہاں ہائی بلڈ پریشر کا باعث بنتا ہے، وہیں ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ دل کی ناکامی کے خطرے کو بھی بڑھا سکتا ہے۔

وینڈربلٹ یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ سوڈیم کا استعمال خاص طور پر حساس افراد میں دل کی ناکامی کا براہِ راست سبب بن سکتا ہے۔

یہ تحقیق جرنل آف دی امریکن کالج آف کارڈیالوجی ایڈوانسز میں شائع ہوئی ہے، جس میں امریکا کے جنوب مشرقی علاقوں سے تعلق رکھنے والے 25 ہزار 300 سے زائد افراد کا جائزہ لیا گیا۔

تحقیق کے مطابق شرکاء اوسطاً تجویز کردہ مقدار سے تقریباً 2 گنا زیادہ نمک استعمال کر رہے تھے، جس کے باعث دل کی نئی بیماری کے خطرے میں 15 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا۔

ماہرین نے مزید بتایا کہ روزانہ نمک کے استعمال میں ہر اضافی 1000 ملی گرام سے دل کی ناکامی کے خطرے میں 8 فیصد اضافہ ہو سکتا ہے، چاہے موٹاپا، کولیسٹرول یا بلڈ پریشر جیسے عوامل کو مدنظر ہی کیوں نہ رکھا جائے۔

امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق روزانہ سوڈیم کا استعمال 2300 ملی گرام تک محدود رکھنا چاہیے، جبکہ تحقیق میں شامل افراد اوسطاً 4269 ملی گرام نمک استعمال کر رہے تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نمک کے استعمال میں معمولی کمی بھی دل کی بیماریوں کے خطرات کو نمایاں حد تک کم کر سکتی ہے، تاہم کم آمدنی والے طبقات میں صحت مند خوراک تک محدود رسائی ایک بڑی رکاوٹ ہے۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *