1570719 114349 updates

22875 191084722875

پی سی بی
پی سی بی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 11ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 20 رنز سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ میچ میں فی اننگز 13 اوورز پر مشتمل رہی، ملتان سلطانز کی ٹیم 186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 5 وکٹوں پر165 رنز بناسکی۔

ملتان سلطانز کی طرف سے کپتان ایشٹن ٹرنر نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ شان مسعود 44 اور عرفات منہاس نے 25 رنز کی باری کھیلی۔

مستفیض الرحمان نے 2، شاہین شاہ آفریدی، سکندر رضا اور عبید شاہ نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی ہے۔

اس سے قبل لاہور قلندرز نے مقررہ 13 اوورز میں 5 وکٹ پر 185 رنز بنائے تھے، محمد نعیم 60، پرویز حسین 45، عبداللّٰہ شفیق 33، روبین 3 اور آصف علی 8 رنز بناکر پویلین لوٹے تھے۔

سکندر رضا 13 اور شاہین آفریدی بغیر کوئی رنز بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔

ملتان سلطانز کے محمد اسماعیل نے 2، فیصل اکرم اور پیٹر نے 1،1 وکٹ حاصل کی تھی۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *