1570379 032301 updates

22875 191084722875

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ادارۂ شماریات پاکستان نے ماہانہ بنیادوں پر تجارتی اعداد و شمار سے متعلق نئی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ملک کے تجارتی خسارے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ (جولائی تا مارچ) کے دوران تجارتی خسارہ 23 فیصد بڑھ کر 28 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ خسارہ 22.67 ارب ڈالرز تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا مارچ کے دوران برآمدات میں 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور برآمدات کا مجموعی حجم 22.73 ارب ڈالرز رہا، جو گزشتہ سال اسی مدت میں 24.72 ارب ڈالرز تھا۔

دوسری جانب درآمدات میں 6.64 فیصد اضافہ ہوا اور ان کا مجموعی حجم 50.54 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں درآمدات 47.39 ارب ڈالرز تھیں۔

مارچ 2026ء کے ماہانہ اعداد و شمار کے مطابق برآمدات میں 14.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور برآمدات 2.26 ارب ڈالرز رہیں، جبکہ مارچ 2025ء میں یہ 2.64 ارب ڈالرز تھیں۔

اسی ماہ درآمدات 4.99 ارب ڈالرز ریکارڈ کی گئیں، جس کے نتیجے میں مارچ 2026ء میں تجارتی خسارہ 2.73 ارب ڈالرز رہا، جو گزشتہ سال مارچ میں 2.63 ارب ڈالرز تھا، یعنی سالانہ بنیادوں پر 3.71 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فروری کے مقابلے میں ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 9.36 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *