1570434 112625 updates

22875 191084722875

اعظم کی دھواں دار بیٹنگ، کراچی نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 10ویں میچ میں کراچی کنگز نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ اعظم خان 34 گیندوں پر 74 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔  

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر راولپنڈیز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ 

راولپنڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 197رنز اسکور کیے۔ ڈیرل مچل نے 41 گیندوں پر 65 رنز بنائے۔ سیم بلنگز نے 35 گیندوں پر 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 58 رنز کی باری کھیلی۔ 

کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے تین شکار کیے۔

 جواب میں کراچی کنگز نے ہدف آخری اوور کی دوسری گیند پر حاصل کرلیا، اعظم خان نے 6 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 34 گیندوں پر 74 رنز بناکر ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔

 کپتان ڈیوڈ وارنر نے 50 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ راولپنڈیز کی جانب سے ڈیرل مچل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

اعظم خان کو شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ایونٹ کے میچز جیو سوپر اور ڈیجٹل ایپ مائیکو پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *