1569722 044832 updates

22875 191084722875

ایف بی آر کی جانب سے رجسٹرڈ کاروباری افراد کیلئے انوائس میں غلطی کو درست کرنے کا طریقہ کار جاری

رجسٹرڈ کاروباری افراد کیلئے انوائس میں غلطی کو درست کرنے کا طریقہ کار جاری کر دیا گیا۔ 

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اعلامیہ کے مطابق کاروباری افراد ایک یا ایک سے زیادہ انٹیگریٹڈ سسٹم استعمال کرسکتے ہیں۔ غلطی کی صورت میں 3 دن میں انوائس کینسل، ڈیلیٹ یا اپ ڈیٹ کی جاسکے گی۔ 

ایف بی آر کے انٹیگریٹڈ سسٹم کے ذریعے صرف 72 گھنٹے میں ہی تبدیلی ممکن ہوگی۔ غلطی کی صورت میں وقت گزرنے پر کمشنر کی منظوری لازمی قرار دے دی گئی۔ 

 ایف بی آر کے مطابق انوائس کینسل، ڈیلیٹ یا اپ ڈیٹ کرنے کیلئے اضافی شرائط عائد ہوسکتی ہیں۔ 

اعلامیہ کے مطابق اس کا مقصد سیلز ٹیکس کی رئیل ٹائم، شفاف رپورٹنگ اور کاروبار میں آسانی ہے۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *