1569431 114131 updates

22875 191084722875

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز نے اپنے ہی کپتان پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

لاہور قلندرز کے اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا گیا ہے اور شاہین آفریدی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

لاہور قلندرز نے سیکیورٹی کی خلاف ورزی کے معاملے پر لیے گئے اپنے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آگاہ کردیا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ فرنچائز نے معاملے کی اندرونی طور پر مکمل تحقیقات کی، ہوٹل میں واقعہ پیش آیا تھا اسے بڑھا چڑھا کر اور حقائق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ معاملہ کسی دانستہ خلاف ورزی کے بجائے ایک غلط فہمی کا نتیجہ تھا، یہ کارروائی احتساب اور ڈسپلن کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

پی ایس ایل فرنچائز نے بیان میں کہا کہ لاہور قلندرز سیکیورٹی پروٹوکولز کا احترام کرتی ہے۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *