1566725 041930 updates

22875 191084722875

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

سیالکوٹ کے گلشن اقبال پارک میں بی رائیڈ جھولا چلتے ہوئے ٹوٹ گیا، جس کے نتیجے میں 4 بچے زخمی ہوگئے۔

اسسٹنٹ کمشنر رانا صفدر شبیر کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک بچی سمیت 4 بچے جھولے سے گر کر زخمی ہوئے، اہل خانہ نے زخمی بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

رانا صفدر شبیر کا کہنا ہے کہ جھولے پر گنجائش سے زیادہ بچوں کو سوار کیا گیا تھا، دو روز قبل جھولوں کا فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا تھا، ٹھیکدار ملزم کے خلاف انتظامیہ کی جانب سے مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ پارک میں موجود تمام جھولوں کو سیل کردیا گیا۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *