1566613 060215 updates

22875 191084722875

پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

پنجاب میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) گورننس نظام متعارف کرانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیرصدارت لاہور میں اجلاس ہوا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کے اے آئی شعبے کے مشیر علی ڈار نے بریفنگ دی۔ 

اجلاس میں اے آئی وژن 2029 اور آفس آف اے آئی پنجاب منصوبوں پر پیشرفت کاجائزہ لیا گیا اور صوبے میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد آرٹیفیشل انٹیلیجنس گورننس نظام متعارف کرانےکا فیصلہ کیا گیا۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر کو ’’اے آئی آفس آف سی ایم‘‘ بنایا جائے گا، جو مکمل طور پر اے آئی اور ٹیکنالوجی سے چلنے والا پاکستان کا پہلا دفتر ہوگا۔ 

بریفنگ کے مطابق پنجاب میں جدید اور منفرد اے آئی ڈیلیوری یونٹ قائم کرنے کی وزیراعلیٰ نے منظوری دی۔ 

بریفنگ کے مطابق وزیراعلیٰ اے آئی آفس کا قیام عوامی خدمت اور ڈیٹا کی بنیاد پر فیصلہ سازی کا منفرد باب ثابت ہوگا، فزیکل اے آئی سسٹمز، اے آئی اکیڈمی سے نوجوانوں کو ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اسمارٹ مانیٹرنگ عوامی خدمت کی رفتار اور شفافیت بڑھائے گی جبکہ تمام محکموں کو سینٹرل اے آئی یونٹ کے ساتھ منسلک کرکے مکمل اے آئی ایکو سسٹم بنایا جائے گا۔ 

بریفنگ کے مطابق پنجاب کی جامع اے آئی گورننس پالیسی کی تیاری شروع کر دی ہے۔ صحت، تعلیم، زراعت، پولیس اور شہری انتظام میں ٹیکنالوجی استعمال ہوگی جس کے لیے جامع روڈ میپ تیار کیا گیا ہے۔ اے آئی پر مبنی ڈیش بورڈز بنیں گے اور مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول کے نظام تشکیل پائیں گے۔ 



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *