1566610 054509 updates

22875 191084722875

الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، تحقیق

کرپس، بسکٹ اور کولڈ ڈرنکس دل کے دورے یا فالج سے موت کے خطرے کو 67 فیصد تک بڑھا دیتے ہیں۔ سائنسدانوں نے اس حوالے سے بتایا کہ روزانہ کتنی مقدار میں الٹرا پروسیسڈ فوڈز کھانے سے دل کے دورے یا فالج سے موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ 

الٹرا پروسیسڈ فوڈز سے مراد وہ کھانے پینے کی اشیا ہیں جو بہت زیادہ پراسیس کی گئی ہوں اور جنھیں محفوظ کرنے کے لیے اور کیمیکلز اور مصنوعی مٹھاس شامل کی گئی ہو، جیسے چپس، بسکٹ، ریڈی میڈ کھانے، آئس کریم اور سلائس بریڈ۔

اس تحقیقی ٹیم کے مرکزی مصنف اور یونیورسٹی آف ٹیکساس ہیلتھ سائنس سینٹر میں کارڈیالوجی فیلو امیر حیدر نے کہا کہ الٹرا پروسیسڈ فوڈز دل کی بیماری کے بڑھتے ہوئے خطرے سے منسلک ہیں۔ اگرچہ یہ چیزیں فوری کھانے کے لیے آسان لگتی ہیں، لیکن تحقیق کے مطابق انہیں اعتدال میں استعمال کرنا ہی بہتر ہے، انکے کھانے سے امراض قلب، ٹائپ 2 ذیابیطس اور موٹاپے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق میں ان کھانے پینے کی اشیا کو 32 مختلف بیماریوں سے منسلک کیا گیا ہے۔ الٹر پروسسیڈ فوڈز کو سمجھنے کا آسان طریقہ مکئی (کارن) ہے۔ بھٹے والی مکئی غیر پراسیس شدہ ہے، ڈبہ بند مکئی کم پراسیس ہے جبکہ مکئی کے چپس الٹرا پروسیسڈ فوڈ میں شامل ہے۔

امریکن کالج آف کارڈیالوجی میں کی گئی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق روزانہ ان کی 9 سرونگز کھانے سے دل کے دورے، فالج یا دل کی بیماری کا خطرہ 67 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔ 

سائنسدانوں کے مطابق ہر اضافی سرونگ اس خطرے میں تقریباً 5 فیصد اضافہ کرتی ہے۔ اگرچہ 9 سرونگز زیادہ لگتی ہیں، لیکن حقیقت میں لوگ آسانی سے اس حد سے تجاوز کر جاتے ہیں۔ مثلاً چپس کی ایک تھیلی تقریباً 30 گرام ہوتی ہے جبکہ عام پیکٹ 150 گرام کا ہوتا ہے، جو اس سے کہیں زیادہ ہے۔ 

یہ تحقیق تقریباً 7,000 امریکی بالغ افراد کے ڈیٹا پر مبنی تھی، جو 2000 سے 2012 کے درمیان جمع کیا گیا۔ محققین نے این او وی اے درجہ بندی نظام کو استعمال کیا، جو خوراک کو چار اقسام غیر پراسیس شدہ، کم پراسیس شدہ، درمیانی پراسیس اور الٹرا پروسیسڈ میں تقسیم کرتا ہے۔ 

زیادہ الٹرا پراسسیڈ کھانے والے افراد روزانہ اوسطاً 9.3 سرونگز کھاتے تھے، جبکہ کم استعمال کرنے والے افراد تقریباً 1.1 سرونگز لیتے تھے۔ زیادہ استعمال کرنے والے افراد میں دل کے دورے، فالج یا اچانک دل بند ہونے (کارڈیک اریسٹ) کا خطرہ 67 فیصد زیادہ پایا گیا۔ 

ڈاکٹر حیدر کے مطابق چاہے آپ روزانہ کتنی بھی کیلوریز لیں یا آپ کی خوراک کا مجموعی معیار کیسا بھی ہو، زیادہ الٹرا پروسیسڈ فوڈ کھانے کا خطرہ تقریباً ایک جیسا ہی رہتا ہے۔ ہر اضافی سرونگ کے ساتھ دل کے مسائل کا خطرہ تقریباً 5.1 فیصد بڑھتا ہے۔ یہ اثر کچھ گروہوں میں زیادہ مضبوط دیکھا گیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ صرف کیلوریز ہی مسئلہ نہیں بلکہ خوراک کی پروسیسنگ کی سطح بھی اہم ہے۔ 

انہوں نے مشورہ دیا کہ دل کی صحت کے لیے یہ دیکھنا ضروری ہے کہ خوراک کتنی پراسیسڈ ہے۔ الٹرا پراسسیڈ فوڈز کی پہچان کیسے کریں؟ تو انھوں نے کہا ایسے اجزاء جنہیں آپ گھر میں استعمال نہ کریں،جیسے ہائی فرکٹوز کارن سیرپ، ہائیڈرولائزڈ پروٹین، مصنوعی رنگ، فلیورز، میٹھے اور گاڑھا کرنے والے اجزاء، لمبی ایکسپائری ڈیٹ، فوری تیار یا گرم کرنے والی اشیاء شامل ہیں۔ 

تاہم تمام پراسیسڈ فوڈز مکمل طور پر نقصان دہ نہیں ہوتے۔ مثلاً ہول گرین بریڈ، ہمس (مشرق وسطیٰ میں کھایا جاتا ہے) یہ بھی پراسیسڈ ہوتے ہیں لیکن متوازن غذا میں شامل کیے جا سکتے ہیں۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *