
بنگلادیش نے تین میچوں کی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے کر سیریز بھی 1-2 سے جیت لی۔
میرپور میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
ہوم ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں پر 290 رنز بنائے۔ اوپننگ بلے باز تنزید حسن نے 107 رنز کی اننگز کھیلی۔ لٹن داس نے 41، سیف حسن نے 36 اور نجم الحسن شانتو نے 27 رنز بنائے۔
اننگز کے اختتامی لمحاتے میں توحید ہریدوئے نے 44 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ شاہین آفریدی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔
ہدف کے تعاقب میں قومی بیٹرز آف کلر دکھائی دیے۔ ابتدائی 3 وکٹیں 13 رنز پر گر گئیں۔ صاحزادہ فرحان 6، معاذ صداقت 6 اور محمد رضوان 4 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
عبدالصمد نے 34 اور غازی غوری نے 29 رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت کی کوشش کی۔ لیکن دونوں بالترتیب 67 اور 82 کے مجموعے پر آؤٹ ہوگئے۔
تاہم سلمان علی آغا نے پہلے معاذ مسعود، پھر فہیم اشرف اور اسکے بعد شاہین آفریدی کے ہمراہ ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو جیت کے قریب کیا۔
سلمان علی آغا نے 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ معاذ 38 اور شاہین 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بنگلادیش نے میچ 11 رنز سے اپنے نام کر کے تین ون ڈے میچز کی سیریز بھی اپنے نام کرلی۔
بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد 4 وکٹیں لیں جبکہ مستفیض الرحمان نے 3، ناہید رانا نے 2 اور رشد حسین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کی۔
بنگلادیش کے تنزید حسین کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ شامل حسین اور حسین طلعت انجرڈ ہیں ان کی جگہ پر سعد مسعود اور غازی غوری کو شامل کیا گیا ہے۔
تیسرے ون ڈے میں پاکستان کی جانب سے غازی غوری اور سعد مسعود نے ڈیبیو کیا۔
پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، غازی غوری، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عبدالصمد، سعد مسعود، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل تھے۔
واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میں قومی ٹیم نے یکطرفہ مقابلے میں کامیابی حاصل کی تھی۔


