1564071 050248 updates

22875 191084722875

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

محمود اچکزئی کی زیر صدارت اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شیر علی ارباب نے قانون سازی کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔  

ذرائع کے مطابق شیر علی ارباب نےکہا کہ  کمیٹیوں سے نکل کر کچھ نہ ملا، ہم اپنا مؤقف بھی نہیں پیش کرسکتے۔ 

انھوں نے کہا کہ کمیٹیوں سے استعفے کی بجائے ایوان سے ہی استعفے دے دیں۔ ہمارے پاس پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھی جس میں ہم اپنی حیثیت اور طاقت منواسکتے تھے۔  

ذرائع کے مطابق شیر علی ارباب نے کہا اگر کمیٹیوں میں واپس نہیں آتے تو اسمبلیوں سے بھی استعفے دے دیتے ہیں۔ 

 ذرائع کے مطابق اپوزیشن اجلاس میں تمام ارکان کو رائے کا موقع دیا جا رہا ہے، اپوزیشن ارکان کی رائے کو دیکھتے ہوئے مشترکہ فیصلے ہوں گے۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *