1563818 091920 updates

22875 191084722875

بابر اعظم - فوٹو: فائل
بابر اعظم – فوٹو: فائل

قومی ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ نہیں کھیلیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو قومی ٹیم مینجمنٹ نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

قومی ٹیم مینجمنٹ کی ہدایت پر بابر نے کچھ دیر کرکٹ سے آرام کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیم مینجمنٹ سے بابراعظم کو نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کھیلنے کی ہدایت نہیں ملی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے انفرادی طور پر کوچز کے ساتھ نیٹس میں کام شروع کردیا ہے، بابر اعظم نے پی ایس ایل کو ہدف رکھتے ہوئے ٹریننگ کا آغاز کیا ہے۔

بابر نے پرانی بیٹنگ ٹیکنک کو بحال کرنے کےلیے کام شروع کردیا ہے۔ لاہور وائٹس کو بابر کی جانب سے عدم دستیابی کی اطلاع دے دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ بابر اعظم پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی کےلیے اوپننگ کریں گے۔

علم میں رہے کہ اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھی کہ بابر اعظم نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کھیلیں گے اور لاہور وائٹس کی نمائندگی کریں گے۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *