1561294 043848 updates

22875 191084722875

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کی وی آئی پی لفٹ بند ہوگئی، لفٹ میں مولانا فضل الرحمان، فاروق ستار اور ان کی اہلیہ سمیت متعدد ارکان پارلیمنٹ موجود تھے۔ 

لفٹ بند ہونے سے کئی ارکان اسمبلی کی طبیعت خراب ہونے لگی۔ 

اس دوران مولانا فضل الرحمان کے اسٹاف نے اسمبلی سیکریٹریٹ کے عملے کو صورتحال سے مطلع کیا۔ کئی منٹ کی بندش کے بعد لفٹ کو کھول لیا گیا۔

لفٹ کی بندش کے دوران رکن پارلیمنٹ سیما جیلانی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔ 

سیما جیلانی نے کہا کہ مولانا صاحب دعا کریں، اتنی جلدی زمین میں جانے کا دل نہیں ہے۔

اس پر مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ اللّٰہ سے دعا کریں، اللّٰہ رحم کرے گا۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *