1559160 112217 updates

22875 191084722875

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ پھلوں پر تھوڑا سا دارچینی پاؤڈر چھڑکنا صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے، خاص طور پر یہ عمل خون میں شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق پھل قدرتی طور پر سادہ شکر پر مشتمل ہوتے ہیں جو جلدی خون میں شامل ہو کر تیزی سے شوگر بڑھا سکتے ہیں تاہم دارچینی شامل کرنے سے گلوکوز خلیوں میں بہتر طریقے سے جذب ہوتا ہے جس کے نتیجے میں شوگر لیول کا اچانک بڑھنا کم ہو جاتا ہے۔

ماہرِ غذائیت دیپشیکھا جین کے مطابق دارچینی میں پولی فینولز اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو ہاضمے کے لیے مفید ہیں۔

دارچینی کے مزید فوائد:

دل کی صحت میں بہتری 

دارچینی خراب کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائیڈز کم کرنے میں مدد دیتی ہے جس میں موجود پوٹاشیئم اور میگنیشیئم بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتے ہیں۔

طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس

دارچینی میں موجود اجزاء جسم کو سوزش اور آکسیڈیٹو اسٹریس سے بچاتے ہیں۔

بہتر ذائقہ وہ بھی بغیر چینی کے 

دارچینی بغیر اضافی کیلوریز کے سیب، کیلے اور بیریز جیسے پھلوں میں قدرتی مٹھاس بڑھا دیتی کے۔

ہاضمہ اور قوتِ مدافعت

دارچینی ہاضمے کو بہتر بناتی ہے اور آنتوں میں نقصان دہ جراثیم کی افزائش کو روکتی ہے۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ پھل کھاتے وقت نمک کے بجائے ان پر دار چینی کے پاؤڈر کا چھڑکاؤ کریں تاکہ صحت کے فوائد بڑھ سکیں۔


نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے، صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *