آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے 43ویں اور سپر ایٹ مرحلے کے اہم ترین میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 76 رنز سے شکست دے دی۔
احمد آباد اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں 188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 111 رنز ڈھیر ہوگئی، اس کے ساتھ ہی ٹیم بھارت کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں مسلسل فتوحات کے سلسلے کو بریک لگ گیا۔
اس فتح کے ساتھ ہی جنوبی افریقی ٹیم نے دفاعی چیمپئن بھارت سے گزشتہ ٹی ورلڈ کپ کے فائنل کی شکست کا حساب بھی چکتا کردیا ہے۔
بھارتی ٹیم جس نے 2024ء کے ورلڈ کپ کے تمام میچز جیتے تھے، اسے آج ٹی 20 ورلڈ کپ میں مسلسل 12 فتوحات کے بعد شکست منہ دیکھنا پڑگیا ہے۔
بھارتی بیٹنگ لائن جنوبی افریقی بولرز کے سامنے بے بس دکھائی دی، شیوم دوبے 42 رنز کے ساتھ ٹاپ بیٹر رہے جبکہ ہاردک پانڈیا اور 18، 18 کے سوا کوئی اور بیٹر خاطر خواہ پرفارمنس نہ دے سکا اور پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 111 رپر ڈھیر ہوگئی۔
جنوبی افریقہ کے مارکو یانسن نے 4، کیشو مہاراج نے 3 اور کاربن بوش نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 187 رنز بنائے تھے۔
ڈیوڈ ملر 63 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ ڈیوالڈ بریوس 45، کپتان ایڈن مارکرم 4، ڈی کوک 6، رائن ریکلٹن 7، مارکو یانسن 2 اور کوربن بوش 5 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
جنوبی افریقہ کے ٹرسٹن اسٹبس 44 اور کاگیسو ربادا صفر رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کی جانب سے جسپریت بمرا 3، ارشدیپ سنگھ 2، ورون چکرورتی اور شیوم دوبے نے 1، 1 وکٹ حاصل کی تھی۔
بھارت نے ایونٹ میں اپنا اگلا میچ 26 فروری کو زمبابوے سے کھیلنا ہے جبکہ اسی روز جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز مدمقابل ہوں گے۔


