1558893 032830 updates

22875 191084722875

حافظ طاہر محمود اشرفی—فائل فوٹو
حافظ طاہر محمود اشرفی—فائل فوٹو

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ افغانستان کی طرف سے دہشت گردی نہیں رکے گی تو جواب تو آئے گا۔

اس حوالے سے چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ گزشتہ رات پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر حملہ کیا۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ یہ وہ دہشتگرد تھے جنہوں نے مسجدوں اور عام شہریوں پر حملے کیے اور یہ وہ دہشت گرد ہیں جو بے گناہ اور معصوم مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جس جگہ پاکستان نے حملہ کیا ہے وہ ایک مسجد تھی جبکہ پاکستان کی قیادت نے تو بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران بھی عبادت گاہوں پر حملہ کرنے سے منع کیا تھا۔

حافظ طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ ایمان، جذبے اور تقویٰ والی فوج ہے، یہ اللّٰہ اور رسولﷺ  کے احکامات پر عمل کرتے ہیں۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *