1556675 122901 updates

22875 191084722875

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اکثر لوگ اس بات پر زیادہ توجہ دیتے ہیں کہ وہ کیا کھا رہے ہیں، لیکن کب کھا رہے ہیں، اس پر کم غور کیا جاتا ہے، حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جسم کی اندرونی گھڑی یعنی سرکیڈین ردھم (Circadian Rhythm) میٹابولزم، ہاضمہ اور چربی کے ذخیرے پر براہِ راست اثر ڈالتی ہے۔

اکثر لوگ رات کا کھانا 9 یا 10 بجے، بلکہ بعض اوقات اس سے بھی دیر سے کھاتے ہیں، تاہم ماہر صحت کے مطابق دیر سے کھانا صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق رات کا کھانا شام 6 سے 7 بجے کے درمیان مکمل کرنا چاہیے، یہ معمولی تبدیلی کئی صحت کے مسائل میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے، جیسے انسولین مزاحمت میں بہتری، سوزش کے اشاریوں میں کمی، وزن میں کمی، بہتر ہاضمہ اور معیاری نیند۔

1۔ انسولین حساسیت میں بہتری

ڈاکٹرز کے مطابق دن کے وقت انسولین زیادہ مؤثر ہوتی ہے، لہٰذا جلدی کھانے سے کھانے کے بعد شوگر میں اچانک اضافہ کم ہوتا ہے اور انسولین مزاحمت میں بھی بہتری آ سکتی ہے۔

2۔ ذیابیطس اور میٹابولک خطرات میں کمی

جلدی کھانا فاسٹنگ گلوکوز اور انسولین کی سطح کو متوازن رکھتا ہے، جس سے پری ڈایابیٹیز یا ٹائپ ٹو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے خون میں شوگر کا کنٹرول آسان ہو جاتا ہے۔

3۔ سوزش میں کمی

رات کے طویل وقفے سے جسم کو فاسٹنگ کا موقع ملتا ہے، جس سے آکسیڈیٹو اسٹریس اور سوزش کے اشاریے جیسے hs-CRP کم ہو سکتے ہیں۔

4۔ بہتر ہاضمہ اور آنتوں کی صحت

رات کے وقت ہاضمہ سست ہو جاتا ہے، لہٰذا ہلکا اور جلدی کھانا بدہضمی، تیزابیت اور پیٹ پھولنے جیسے مسائل کم کرتا ہے۔

5۔ معیاری نیند

دیر سے کھانے سے جسم کا درجہ حرارت بڑھتا ہے اور اعصابی نظام متحرک ہوتا ہے، جلدی کھانے سے میلاٹونن کا اخراج بہتر ہوتا ہے، جس سے گہری اور پر سکون نیند ممکن ہوتی ہے۔

6۔ وزن کم کرنے میں معاونت

12 سے 14 گھنٹے کے فاسٹنگ وقفے سے جسم چربی بہتر جلاتا ہے اور رات گئے اسنیکنگ سے بچا جا سکتا ہے، جس سے پیٹ کی چربی میں کمی آ سکتی ہے۔

7۔ دل کی صحت بہتر ہوتی ہے

ڈاکٹرز کے مطابق جلدی کھانے کی عادت بلڈ پریشر، لپڈ پروفائل اور مجموعی قلبی خطرات میں کمی سے بھی جڑی ہوئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جسم ایک منظم ردھم کے تحت بہتر کام کرتا ہے، رات کا کھانا چند گھنٹے پہلے کھا لینا ایک چھوٹی تبدیلی ہے، لیکن طویل المدتی صحت پر مثبت اثر ڈال سکتی ہے۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *