1555504 021913 updates

22875 191084722875

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

بادام ایک گری دار میوہ ہے جسے صحت کے لیے کثیر فوائد کا حامل سمجھا جاتا ہے مگر کچھ لوگ کیلوریز کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے بادام کھانے سے گریز کرتے ہیں۔

اب ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بادام آنتوں کی صحت کو بہتر بنانے اور ڈیمنشیا کے خطرے کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ماہرینِ صحت کے مطابق بادام اومیگا 6 فیٹی ایسڈز، مونو سیچوریٹڈ فیٹس، فائبر، وٹامن ای اور پولی فینول سے بھرپور ہوتے ہیں، یہ غذائی اجزاء خون کی شریانوں کی صحت کو بہتر بنانے اور سوزش کو کم کرنے سے منسلک ہیں۔

 تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ دماغی صحت کے لیے خون کی نالیوں کا بہتر انداز میں کام کرنا بہت ضروری سمجھا جاتا ہے اور جسم میں خون کا مناسب بہاؤ ڈیمنشیا اور دیگر اعصابی حالات کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔

ماہرینِ صحت کے مطابق بادام میں پائے جانے والے پولیفینول بائیو ایکٹیو مرکبات سوزش کو کم کرنے کے کے لیے اثر انداز ہوتے ہیں اور یہ مرکبات گٹ مائیکرو بائیوم کی بھی حمایت کرتے ہیں جو دماغ کی مجموعی صحت سے تیزی سے منسلک ہوتے جا رہے ہیں۔

علاوہ ازیں بادام میں ارجنائن نامی ایک امینو ایسڈ ہوتا ہے جو نائیٹرک آکسائیڈ پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے اور نائیٹرک آکسائیڈ خون کی نالیوں کو پھیلانے میں مدد دے کر انہیں لچکدار اور صحت مند رکھتا ہے۔


نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے، صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *