1553276 022523 updates

22875 191084722875

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

ماہرینِ صحت نے خبردار کیا ہے کہ ایک مہلک وائرس مستقبل میں عالمی وباء کی وجہ بن سکتا ہے۔

تیزی سے پھیلنے والا چیچک وائرس (Smallpox) جسے میڈیکل سائنس میں ویریولا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، عالمی ادارۂ صحت کی قیادت میں چلائی گئی عالمی ویکسینیشن مہم کے بعد 1980ء میں بالکل ختم ہو گیا تھا۔

یہ وائرس 20 ویں صدی کے دوران دنیا بھر میں تقریباً 500 ملین افراد کی موت کی وجہ بنا تھا اور اب ایک بار پھر سے یہ دنیا میں نئی عالمی وباء کو جنم دے سکتا ہے۔

چیچک وائرس اب مختلف نمونوں کی شکل میں موجود ہے جو انتہائی محدود تعداد میں لیبارٹریز میں محفوظ ہیں۔

ماہرینِ صحت نے خبردار کیا ہے کہ چیچک وائرس کو مکمل طور پر ختم کرنے سے آبادی میں موجود متعلقہ پاکس وائرس کے خلاف انسانی قوتِ مدافعت کم ہو گئی ہے۔

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ آرتھوپوکس وائرس خاندان سے تعلق رکھنے والے وائرس جیسے کہ منکی پاکس، کاؤپاکس، بفیلوپاکس اور کیمل پوکس ممکنہ طور پر چیچک وائرس کی جگہ لے سکتے ہیں اور پھر دنیا میں ایک نئی عالمی وباء کو جنم دے سکتے ہیں۔

ماہرینِ صحت کے مطابق منکی پاکس کے پھیلاؤ کی تشویش سب سے زیادہ ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 2022ء میں منکی پاکس کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا اور اس نے عالمی سطح پر کم از کم 1 لاکھ 20 ہزار افراد کو متاثر کیا تھا۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *