1549966 022635 updates

22875 191084722875

فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبرپختونخوا میں بارش اور برفباری کے دوران حادثات میں 9 افراد جاں بحق ہوئے۔

پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 22 جنوری سے اب تک بارشوں اور برفباری سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 7 بچے، ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ بارشوں اور برفباری کے باعث 5 گھر وں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

چترال، مالاکنڈ، شانگلہ اور خیبر میں لینڈ سلائیڈنگ، گھروں کی چھتیں اور برفانی تودے گرنے کے حادثات پیش آئے۔

حکام کے مطابق بند شاہراہوں کو کھولنے اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

بالائی اضلاع میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ کل رات سے منگل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *