1544378 081852 updates

22875 191084722875

سری لنکا سے سیریز کیلئے اچھی ٹیم بن کر آئے ہیں، سلمان علی آغا

پاکستان کی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ سری لنکا کیخلاف سیریز کھیلنے کےلیے ایک اچھی ٹیم بن کر آئے ہیں۔

دمبولا میں سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز کے آغاز سے قبل پریس کانفرنس میں سلمان علی آغا نے کہا کہ پرامید ہیں کہ کھلاڑی سیریز کے دوران اچھا پرفارم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے میچز سری لنکا میں کھیلنے ہیں، ایونٹ سے قبل یہاں کے موسم اور کنڈیشنز سے ہم آہنگی ہوجائے گی جو اچھا ہوجائے گا۔

ٹی20 ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ آئی ایل ٹی 20 میں شریک پاکستانی کھلاڑیوں کی فارم اچھی ہے، توقع ہے لیگ کھیلنے والے پاکستانی کرکٹرز اپنی فارم جاری رکھیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی این سی اے میں ری ہیب کررہے ہیں، اُن کے ورلڈ کپ سے قبل فٹ ہونے کی توقع ہے۔

سلمان علی آغا نے یہ بھی کہا کہ خواجہ نافع اچھے بیٹر ہیں، وہ بیٹنگ کے ساتھ وکٹ کیپنگ بھی کرلیتے ہیں۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *