1530431 101555 updates

22875 191084722875

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب کی تمام 41 شوگر ملز نے کرشنگ کا آغاز کردیا، چینی بازار میں آنے سے نرخوں میں 10 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

کین کمشنر ذرائع کا کہنا ہے کہ مل مالکان نے کئی تاخیری حربے استعمال کیے، ضلعی انتظامیہ کو مانیٹرنگ بہتر بنانا ہوگی۔

کین کمشنر ذرائع کے مطابق کرشنگ سے چینی کی بلیک میں فروخت اور مصنوعی قلت کا خاتمہ ہوسکے گا۔

قبل ازیں کین کمشنر نے حکومتی ڈیڈلائن پر کرشنگ کا آغاز نہ کرنے والی شوگر ملز کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب چیئرمین کسان اتحاد خالد باٹھ نے الزام عائد کیا کہ ملز مالکان تاخیر سے کرشنگ شروع کرکے کسانوں سے سستے داموں گنا خریدنے کی کوشش کریں گے۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *