1520887 031450 updates

22875 191084722875

مچل اسٹارک نے غلطی سے شعیب اختر کا ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا سب سے تیز گیند کرانے کا ریکارڈ توڑنا بہت مشکل لگتا ہے لیکن اگر کوئی تکنیکی غلطی ہو جائے تو یہ ریکارڈ کسی بھی وقت توڑا جاسکتا ہے۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے ون ڈے میچ میں ہونے والی ایک ایسی ہی غلطی نے دنیا بھر میں موجود شائقینِ کرکٹ اور شعیب اختر کے ریکارڈ کا علم رکھنے والوں کو حیران اور پریشان کردیا۔

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے اپنے دوسرے اوور کی پہلی گیند بھارتی بیٹر روہت شرما کو کروائی جس کی رفتار اسپیڈو میٹر نے 176 کلومیٹر فی گھنٹہ بتائی۔

اسپیڈو میٹر کی یہ غلطی فوراً ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر سب حیران ہوگئے۔

واضح رہے کہ مچل اسٹارک عام طور پر 140 سے 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی اسپیڈ سے گیند گرواتے ہیں جبکہ تاریخ کی تیز ترین گیند پھینکنے کا ریکارڈ اب بھی شعیب اختر کے پاس ہے۔

شعیب اختر نے 2003 کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ سے گیند کروائی تھی۔

شعیب اختر کا یہ ریکارڈ 22 سال بعد بھی ان کے نام ہے۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *