1519405 113301 updates

22875 191084722875

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ اور فرنچائزز کی ویلیو ایشن کا معاملہ تاخیر کا شکار ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویلیو ایشن کے لیے ایک غیر ملکی کمپنی کا تقرر کیا تھا، غیر ملکی کمپنی پی ایس ایل اور بعض فرنچائزز کی ویلیو ایشن مکمل کر چکی ہے۔

ایک سے زائد فرنچائزز کا عدم تعاون ویلیو ایشن میں تاخیر کا باعث بننے لگا، بعض فرنچائزز کے عدم تعاون کی وجہ سے معاملات آگے نہیں بڑھ رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویلیو ایشن میں تاخیر سے پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کے معاملات بھی رکے ہوئے ہیں، پی ایس ایل میں دو ٹیموں کی شمولیت اور لیگ کا طریقہ کار بھی التوا کا شکار ہے۔

پی ایس ایل ویلیو ایشن کا مقصد فرنچائزز اور کمرشل رائٹس کی مالیت طے کرنا ہے، ویلیو ایشن کے بعد ہی پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کی قدر کا تعین کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اگست کے آخر میں ایک کمپنی کو ویلیو ایشن کا کنٹریکٹ دیا گیا جو پانچ ہفتوں میں مکمل ہونا تھا۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *