1515333 071235 updates

22875 191084722875

کراچی میں آج بھی بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آج بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی، حیدرآباد، تھرپارکر، عمر کوٹ اور سانگھڑ سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔

بھارتی گجرات سے ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم بحیرۂ عرب میں داخل ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

کراچی میں گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش ایئر پورٹ کےاطراف میں 33 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

بارش کے بعد آئی آئی چندریگر روڈ، شارع فیصل اور ایم اے جناح روڈ سمیت شہر کی مرکزی شاہراہوں پر پانی جمع ہو گیا جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *