1511885 025541 updates

22875 191084722875

پاکستان ٹیم کےلیے اسپورٹس سائیکولوجسٹ کی خدمات حاصل کرلی گئیں: ذرائع پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کےلیے اسپورٹس کے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرلیں۔ 

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر راحیل نے پاکستان ٹیم کو بطور اسپورٹس سائیکولوجسٹ جوائن کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان بھارت کے خلاف ایشیا کپ کا دوسرا میچ کل دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف میچ سے قبل دبئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی اہم بیٹھک بھی ہوئی۔

اس بیٹھک میں قومی کھلاڑیوں نے مینجمنٹ کو ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بہترین کارکردگی کا یقین دلایا جبکہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *