1507030 092512 updates

22875 191084722875

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کندھے کی انجری سے صحتیابی کے بعد ری ہیب جاری ہے، انہوں نے فزیکل ٹریننگ شروع کردی۔

شاداب نے 5 جولائی کو انگلینڈ میں دائیں کندھے کی سرجری کرائی تھی، یہ آپریشن پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیکل پینل سے مشاورت کے بعد کیا گیا تھا۔

انجری کے باعث شاداب خان ایشیا کپ میں قومی ٹیم کا حصہ نہ بن سکے، تاہم اب وہ بحالی کے پروگرام کے تحت فزیکل ٹریننگ اور فٹنس ایکسرسائز کر رہے ہیں۔

انسٹا گرام پر شاداب خان کی ایک نئی ریل بھی سامنے آئی ہے جس میں انہیں ریکوری ٹریننگ اور فٹنس ایکسرسائز کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا، ’ری ہیب جاری ہے، آپ سب کے ساتھ اور دعاؤں کا شکریہ۔‘

ویڈیو سے ایسا ظاہر ہورہا ہے ہے کہ آل راؤنڈر میدان میں واپسی کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *