1505130 120627 updates

22875 191084722875

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کی افغانستان کو ایشیا کی دوسری بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹیم قرار دینے پر مسکراہٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 شارجہ میں سہ فریقی سیریز کے آغاز سے قبل پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے افغانستان کے کپتان راشد خان سے سوال کیا اور افغانستان کو ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم کہا۔

یہ جملہ سنتے ہی سلمان آغا کے تاثرات فوراً بدل گئے اور وہ مسکرانے لگے، ان کی یہ مسکراہٹ کیمرے کی آنکھ نے فوراً قید کر لی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ 

یاد رہے کہ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شریک ہیں، یہ سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں کھیلی جائے گی، ہر ٹیم ایک دوسرے کے خلاف دو، دو میچز کھیلے گی۔

 افتتاحی میچ میں آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے مدمقابل ہوں گی، جبکہ فائنل میچ 7 ستمبر کو ہوگا، اس کے بعد ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *