1504938 110503 updates

22875 191084722875

انڈر 23 ایشین فٹبال کپ: سعودی عرب کوالیفائرز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ سعودی عرب 2026ء کے کوالیفائرز کے لیے قومی انڈر 23 ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

کمبوڈیا میں منعقد ہونے والے میچوں میں قومی ٹیم کے کوچ سابق عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر نولبرٹو سولانو ہوں گے۔

منتخب کردہ 23 رکنی اسکواڈ میں گول کیپر آدم نجیب، حسن علی، عمیر عروج، فارورڈ میں میکائیل عبداللّٰہ، عمیر بہادر، فرقان عمر، علی رضا، سلیمان علی، عدیل یونس شامل ہیں۔

مڈ فیلڈر میں طفیل خان، حیّان خٹک، محمد جنید، علی ظفر، عدنان جسٹن، ڈیفینڈر میں حسیب خان، محب اللّٰہ، محمد عدیل، انس امین، محمد ہارون، حمزہ منیر، احمد سلمان، جنید شاہ اور عبد الرحمٰن شامل ہیں۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *