1504817 111021 updates

22875 191084722875

فائل فوٹوز
فائل فوٹوز

یو ایس اوپن میں جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے ریکٹ توڑنا مہنگا پڑگیا، روس کے ٹینس اسٹار ڈینیل میدودیو کو 42 ہزار 500 ڈالرز کا جرمانہ ہوگیا۔

پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کے بعد میدودیو کو ریکٹ توڑنے پر اپنی ٹورنامنٹ کی پرائز منی کا تیسرا حصہ جرمانہ ہوا۔

ٹورنامنٹ ریفری نے ڈینیل کو 30 ہزار ڈالرز کا جرمانہ اسپورٹس مین کنڈکٹ نہ رکھنے پر کیا جبکہ 12 ہزار 500 ڈالرز جرمانہ فیلڈ میں ریکٹ توڑنے پر ہوا۔

ڈینیل میچ کے دوران ریفری کے ایک فیصلے پر شدید غصے میں آگئے تھے اور انہوں نے ریکٹ زمین اور بینچ پر مار کر توڑ دیا تھا۔

ایونٹ کے پہلے ہی راؤنڈ میں ٹینس اسٹار روس کے ڈینیئل میدودیو کو فرانس کے بینجمن بونزی نے پانچ سیٹ کے مقابلے کے بعد ہرایا تھا۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *