1504807 095236 updates

22875 191084722875

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پرو ہاکی لیگ کے لیے 25 کروڑ روپے کی حکومتی معاونت کے باوجود پاکستان ہاکی فیڈریشن مالی مشکلات سے دوچار ہے۔

ذرائع کے مطابق  کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس ادا نہ کرنے والی فیڈریشن کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا دشوار ہے،  پرو لیگ کے صرف ایک ایڈیشن کے لیے فیڈریشن کو مزید 10 کروڑ درکار ہیں۔

پاکستان ہاکی ٹیم نے آئندہ برس ورلڈکپ کوالیفائر اور ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنا ہے، ایشین گیمز کے علاوہ کوالیفائی کرنے کی صورت میں ورلڈکپ میں بھی ٹیم نے شرکت کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق اولمپک کوالیفائرز میں شرکت بھی شیڈول میں شامل ہے، قومی ٹیم کے دعوت نامے، جونیئر اور ایج گروپ ٹیموں کے ایونٹس اس کے علاوہ ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ان ایونٹس کے لیے 30 سے 35 کروڑ روپے ایک سال میں درکار ہیں، پی ایچ ایف کو ایک سال کے لیے مجموعی طور پر کم از کم 45 کروڑ روپے اکٹھے کرنا ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن اپنی اہلیت ثابت نہ کر سکی تو اسے پھر حکومت کی جانب دیکھنا ہوگا، کثیر رقم درکار ہونے کی وجہ سے پاکستان ہاکی فیڈریشن مشکلات میں پھنس گئی ہے۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *