1504588 071742 updates

22875 191084722875

ظہیر خان، ساگریکا کے 4 ماہ کے بیٹے کی تصاویر سامنے آگئیں

سابق بھارتی کرکٹر ظہیر خان اور ان کی اہلیہ اداکارہ ساگریکا گاٹکے نے 4 ماہ کے بیٹے فتح سنھ کو مداحوں کے سامنے پیش کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ظہیر خان اور ساگریکا گاٹکے نے بیٹے کی تصاویر کی ایک سیریز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

ظہیر خان اور ساگریکا گاٹکے کی محبت کی کہانی تو بہت پہلے شروع ہوئی لیکن دونوں نے نومبر 2017ء میں شادی کرکے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔

شادی کے 8 سال بعد رواں سال اپریل میں جوڑے کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، پیدائش کے 4 ماہ بعد بھارتی کرکٹر اور اداکارہ اہلیہ نے پہلی بار اپنے بیٹے کا چہرہ سوشل میڈیا پر دکھایا ہے، چھوٹا سا فتح سنھ سفید رنگ کے روایتی لباس میں بہت پیارا لگ رہا ہے۔

تصاویر پر مداحوں نے تبصرے کیے اور کہا کہ کتنا پیارا ہے، کسی نے لکھا انتہائی دلکش، واقعی بچے کی جھلک شاہی خاندان جیسی ہے۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *