1504193 085033 updates

22875 191084722875

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو ہوم سیزن سے قبل بڑا دھچکا

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو ہوم سیزن سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا۔ گلین فلپس، فن ایلن اور ول او رورکی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے۔

فاسٹ بولر ول او رورکی کے اسکین میں کمر کا اسٹریس فریکچر سامنے آیا یے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ ول او رورکی کم از کم 3 ماہ کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں، وہ اب 3 ماہ اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ پر کام کریں گے۔

ول او رورکی آسٹریلیا سمیت انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب گلین فلپس اور فن ایلن بھی آسٹریلیا کے خلاف چیپل ہیڈلی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ گلین فلپس گروئن انجری کا شکار ہیں، انہیں ری ہیب کی ضرورت ہے جبکہ فن ایلن کے پاؤں کی سرجری ہوئی ہے وہ 3 ماہ ایکشن سے دور رہیں گے۔

نیوزی لینڈ وائٹ بال ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر گروئن میں تکلیف کے باعث دی ہنڈرد چھوڑ کر وطن واپس آ چکے ہیں، ان کے پیٹ کی سرجری بھی ہے، ری کوری میں ایک ماہ درکار ہے۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیپل ہیڈلی ٹی ٹوئنٹی سیریز یکم سے 4 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *