1503840 115613 updates

22875 191084722875

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد رضوان اور شان مسعود کی کپتانی کے حوالے سے حال ہی میں گردش کرنے والی خبروں پر ردعمل دیا ہے۔

پی سی بی نے ون ڈے میں محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا اور ٹیسٹ میں شان مسعود کی جگہ سعود شکیل کو قیادت سونپنے کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق تاحال نہ تو سلیکشن کمیٹی میں یہ معاملہ زیر غور آیا ہے اور نہ ہی کسی پلیئر کے کنٹریکٹ کی کیٹیگری تبدیل کی گئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اس حوالے سے تمام تر خبروں کو بےبنیاد قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی پاکستان کرکٹ بورڈ ون ڈے کے لیے محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا اور ٹیسٹ میچوں میں شان مسعود کی جگہ سعود شکیل کو سینٹرل کنٹریکٹ میں اے کیٹگری دے کر کپتان بنانے پر غور کر رہا ہے۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *