1502463 120619 updates

22875 191084722875

محمد رضوان کیریبئن پریمیئر لیگ کھیلنے کیلئے رضامند ہوگئے

پاکستان کی ایک روزہ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کیریبئن پریمئیر لیگ کھیلیں گے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق محمد رضوان سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے ساتھ معاہدے کے لئے رضا مند ہوئے ہیں۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق محمد رضوان کا فاسٹ بولر فضل حق فاروقی کے متبادل کے طور پر معاہدہ ہوا ہے، وہ پہلی بار سی پی ایل کھلیں گے۔

ویب سائٹ کے مطابق فضل حق فاروقی 3 ملکی ٹی 20 سیریز کے لئے افغانستان ٹیم کے ساتھ مصروف ہوں گے۔

سی پی ایل میں اسامہ میر کا انٹیگا اینڈ باربودا فالکنز کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے جبکہ نسیم شاہ، عباس آفریدی، عماد وسیم، محمد عامر اور سلمان ارشاد بھی ایونٹ کا حصہ ہیں۔

محمد رضوان کو ایک مرتبہ پھر پاکستان ٹی20 اسکواڈ سے نظر انداز کیا گیا ہےجبکہ اُن کی بابراعظم کے ساتھ سینٹرل کنٹریکٹس میں کٹیگری اے سے بی کردی گئی ہے۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *