1501855 045253 updates

22875 191084722875

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے وفد کا اے ایف سی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے وفد نے کوالالمپور میں ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

پاکستانی وفد کی قیادت صدر پی ایف ایف سید محسن گیلانی نے کی، نائب صدر ذکاء اللّٰہ، قائمقام جنرل سیکریٹری محمد شاہد نیاز کھوکھر اور بین الاقوامی تعلقات اور ڈیولپمنٹ کے سربراہ عمیر اللّٰہ خان بھی وفد میں شامل تھے۔

اے ایف سی کے جنرل سیکریٹری دا توک سیری ونڈ سرجون نے وفد کا استقبال کیا، اس موقع پر ہیڈ کوارٹرمیں دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔

پی ایف ایف اور اے ایف سی حکام کی ملاقات میں فٹ بال کے انفرااسٹرکچر، تکنیکی ترقی اور طویل المدتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے وفد کا اے ایف سی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

اس دوران صدر پی ایف ایف سید محسن گیلانی نے کہا کہ اے ایف سی کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کی پاکستان میں فٹ بال کی ترقی کا عزم خوش آئند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اے ایف سی صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *