1501249 044608 updates

22875 191084722875

پی سی بی کا ویمنز کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 26-2025ء کے لیے ویمنز کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان کردیا۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق انڈر 19 اور ایمرجنگ خواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلز 21 اگست سے کراچی میں ہوں گے، پروگرام کے تحت 3 ستمبر تک ملک بھر میں ٹرائلز منعقد ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق ٹرائلز لاہور، کراچی، راولپنڈی، پشاور، مردان، کوئٹہ، ملتان اور بہاولپور میں ہوں گے، لاہور میں ٹرائلز 25 اگست کو ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ہوں گے۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق منتخب کھلاڑیوں کو نیشنل انڈر 19 ٹورنامنٹ کھیلنے کا موقع ملے گا، ٹرائلز میں انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے کم سے کم عمر 12 سال رکھی گئی ہے۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *