1501267 080202 updates

22875 191084722875

پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اور لاہور قلندرز کرکٹ ٹرائلز کا سفر جہلم پہنچ گیا۔

کرکٹ میلہ دیکھنے کےلیے قومی کرکٹر حارث رؤف اور پاکستان میں تعینات ڈپٹی چیف آف مشن امریکا نیٹلی اے بیکرز بھی پہنچ گئیں۔

پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اور لاہورقلندرز کرکٹ ٹرائلز کا سفر جہلم پہنچ گیا، ہزاروں کی تعدادمیں نوجوان اپنی صلاحیتیں منوانےسٹیڈیم پہنچے، لاہور قلندرز فیملی اور پاکستان میں تعینات ڈپٹی چیف آف مشن امریکا نیٹلی اے بیکرز کا اسٹیڈیم میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اور اونر ثمین رانا نے نیٹلی اے بیکرز کے ساتھ اسٹیڈیم کا دورہ کیا، وزیرِ مملکت بلال اظہر بھی ہمراہ تھے، حارث رؤف نے بھی ٹرائلز دیکھے۔

عاطف رانا نے جہلم میں لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔

جہلم میں 2 روزہ ٹرائلز مکمل ہونے کےبعد کرکٹ ٹرائلز کا سفر خیبر پختونخوا کی جانب رواں دواں ہو گا۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *