1500690 014120 updates

22875 191084722875

پانچ گنا طاقت والا بھارت اندر سے ٹھس نکلا، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پانچ گنا طاقت والا بھارت اندر سے ٹھس نکلا، ایئر فورس، نیوی اور پاک فوج نے اس کا بھرکس نکال دیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے یہ بات گورنر ہاؤس کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ 

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق چودہ اگست کو گورنر ہاﺅس میں قرآن خوانی کی گئی جس میں 100قرآن پاک ختم کئے گئے اور نوافل ادا کیے گئے۔

میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ اس قرآن خوانی کا ایصال ثواب معرکہ حق کے شہداء بالخصوص کربلا کے شہیدوں کو پہنچے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو یہ موقع ملا کہ اس نے دیکھا کہ پاک افواج نے بھارت کو بدترین شکست دی۔

گورنزر سندھ نے اس خوشی میں یکم اگست سے 14اگست تک معرکہ حق جشن آزادی کے پروگرامز منعقد کرنے کا اپنا وعدہ پورا کر دیا، جس میں تاریخ کا سب سے بڑا ڈیجیٹل اسٹیج، قومی پرچم اور منعقدہ بہت سے شوز شامل ہیں۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *