1499988 095602 updates

22875 191084722875

 

تصویر بشکریہ جیو نیوز
تصویر بشکریہ جیو نیوز

پاکستان کے محمد آصف ورلڈ گیمز اسنوکر کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

محمد آصف نے کوارٹر فائنل میں برطانیہ کے زیک کوسکر کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0-2 سے کامیابی حاصل کی۔

محمد آصف نے پہلے فریم میں 51 کا بریک کھیلتے ہوئے 15-79 سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرا فریم انہوں نے 31-89 سے اپنے نام کیا۔

اب محمد آصف ورلڈ گیمز 2025 میں میڈل سے ایک فتح دور ہیں، سیمی فائنل میں فتح محمد آصف کا میڈل یقینی کردے گی۔ سیمی فائنل میں شکست کی صورت میں انہیں برانز میڈل کا میچ کھیلنا ہوگا۔

ورلڈ گیمز کی تاریخ میں پاکستان اب تک ایک ہی میڈل جیتا ہے۔ پاکستان کے لیے واحد میڈل اسنوکر میں شوکت علی نے 2001 میں حاصل کیا تھا۔

شوکت علی نے 2001 ورلڈ گیمز میں اسنوکر کا برانز میڈل جیتا تھا۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *