1499483 074456 updates

22875 191084722875

—تصاویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصاویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

عالمی شہرت یافتہ مصری فٹ بالر محمد صلاح نے شہید فلسطینی فٹ بالر سے متعلق آواز بلند کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے بیان میں محمد صلاح نے فلسطینی فٹ بالر سلیمان عبید کی تصویر شیئر کی اور سوال اٹھایا ہے۔

انہوں نے استفسار کیا ہے کہ کیا کوئی بتائے گا کہ فلسطینی فٹ بالر سلیمان عبید کو کیوں شہید کیا گیا؟ کہاں شہید کیا گیا؟ ان کا کیا قصور تھا؟

فلسطینی فٹ بالر اپنی ٹیم میں فلسطینی پیلے کے نام سے مشہور تھے، بدھ کو غزہ میں امداد کے منتظر افراد میں وہ بھی کھڑے تھے جب صہیونی فضائیہ نے نہتے فلسطینیوں پر بم باری کی، جس سے سلیمان عبید بھی شہید ہو گئے۔

اسرائیل فلسطینیوں کے قتلِ عام کے دوران اب تک فٹ بال کے 321 کھلاڑیوں کو بھی شہید کر چکا ہے۔

یویفا نے بھی سلیمان عبید کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *