1498121 032048 updates

22875 191084722875

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے کہا ہے کہ ہم پر پرائم منسٹر یوتھ پروگرام نے اعتماد کیا جس پر مشکور ہیں، 10 سال میں جو کام کیا وہ آج تک دنیا میں نہیں ہوا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اب اپنے ہیڈ کوارٹر ہائی پرفارمنس سینٹر پر ٹرائیلز لے رہے ہیں، ویمن امپاورمنٹ کو بھی اہمیت دی جا رہی ہے، ویمن کرکٹرز کا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے۔

عاطف رانا کا کہنا تھا کہ بدین سے رستم کو خصوصی طور پر ٹرائیلز کے لیے اپنے طور پر بلایا ہے، رستم کے حوالے سے ہمیں پتہ چلا تھا کہ باصلاحیت اسپنر ہے، اس لیے بدین سے بلایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریجنز کی ٹیمیں اپنی اپنی سطح پر کھیلیں گی اور پھر صوبے کی سطح پر آئیں گی، ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کے ساتھ تعلیم بھی دی جائے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کرکٹرز کو یونیورسٹی آف لاہور میں 4 سال کی تعلیم دی جائے گی۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *